ملائیشیا: اللہ کے نام کی بے حرمتی پر سپر اسٹور کے مالک سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کی ایک عدالت نے سپر مارٹ کے اعلیٰ عہدیداروں اور موزوں کے سپلائرز سمیت 5 افراد پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے جرم میں فرد جرم عائد کردی۔ سپر مارٹ میں موجود موزوں کے جوڑے پر لفظ ’اللہ‘ لکھا ہوا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، لوگوں کی جانب سے اس عمل کو توہین آمیز قرار دیا گیا، جس پر ملائیشیا کے بادشاہ نے مجرمان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موزوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا، عوام کی جانب سے خاص طور پر رمضان المبارک میں اس طرح کے عمل کو تضحیک آمیز قرار دیا گیا، جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے چارج شیٹ میں ’کے کے‘ سپر مارٹ کے 57 سالہ چیف ایگزیکٹو، کمپنی کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے والی ان کی اہلیہ، موزے سپلائی کرنے والے 3 افراد پر فرد جرم عائد کی۔

تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرٖتے ہوئے معافی نامہ جمع کرادیا، سپر اسٹور کے مالک اور موزے سپلائی کرنے والے زن جیان چانگ نے معافی مانگی اور فوری فروخت روکنے کی ہدایت کی۔ لیکن ملائیشیا کے قانون کے مطابق ان تمام افراد کو جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ ایک سال قید یا جرمانہ یا دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موزے سپلائی کرنے والے زن جیان چانگ نے معافی نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ یہ موزے 18ہزار 800 جوڑوں کی حامل ایک بڑی کھیپ کا حصہ تھے جو چین کی کمپنی سے آرڈر کیے گئے تھے۔ ان موزوں میں صرف 5 جوڑے ایسے تھے جن پر حساس لفظ لکھا ہوا تھا۔

کے کے سپر مارٹ کے مطابق، رمضان کے مہینے میں، موزوں کی فروخت جو کہ صرف 14 جوڑوں کی تھی نے مسلمانوں میں خاص طور پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ اس معاملے نے ملائیشیا کے بادشاہ کی طرف سے ایک نادر شاہی سرزنش بھی کی، جس نے قصوروار پائے جانے والے کسی بھی فریق کے خلاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ملائیشیا کے مذہبی امور کے وزیر محمد نعیم مختار نے کہا، لفظ ‘اللہ’ مسلمانوں کی نظر میں انتہائی قابل قدر ہے۔ اللہ ہمارا خالق ہے اور اللہ کو ہمارے قدموں پر کھڑا کرنا توہین ہے۔

ملایا یونیورسٹی میں اکیڈمی آف اسلامک اسٹڈیز کے سینئر لیکچرر الوانی غزالی نے بتایا کہ موزوں کی توہین اس لیے ہوتی ہے کیونکہ پاؤں کا تعلق کم درجہ سے ہے۔ جرابوں سے بدبو آتی ہے، کیا آپ اتفاق کرتے ہیں؟ کیا آپ اپنے جرابوں کو سارا دن استعمال کرنے کے بعد سونگھ کر خوش ہوتے ہیں؟ ایک مسلمان کے طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ یہ نامناسب ہے اور یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

خیال رہے ملائیشیا میں مذہب ایک حساس معاملہ ہے جہاں تقریباً دو تہائی آبادی ملائی مسلمان ہے، ہندو مت اور بدھ مت کی بڑی اقلیتیں بھی موجود ہیں۔ موزے دارالحکومت کے مضافات میں ایک اسٹور میں پائے گئے جس سے مسلمانوں میں غم و غصہ پھیل گیا اور اس پروڈکٹ کو توہین آمیز قرار دیا۔

واضح رہے کے کے سپر مارٹ کے سی ای او سمیت دیگر ملوث ارکان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ تاہم اگلی پیشی پر مزید کارروائی کے بعد عدالت کوئی فیصلہ جاری کرے گی۔ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر مسری محمد داؤد کے مطابق اگلی سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی