پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 04 پیسے کا ہو گیا جبکہ 26 مارچ کو ڈالر 278 روپے 08 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 74.13 روپے، اماراتی درہم 75.71 روپے، قطری ریال 76.23 روپے، کویتی دینار 903.63 روپے اور بحرینی دینار 737.50 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 181 روپے 36 پیسے، کینیڈین ڈالر 204 روپے 44 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 350 روپے 99 پیسے ریکارڈ کی گئی۔