آئمہ بیگ کا ٹیٹوز کے ساتھ عمرہ اور ناقدین پر طنز

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئمہ بیگ ایک مشہور پاکستانی گلوکارہ ہیں جو حال ہی میں ایک بار پھر عمرے کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ وہ اپنے والد کے ساتھ عمرہ کرنے گئی ہوئی ہیں۔

آئمہ نے گزشتہ سال ربیع الاول میں بھی عمرہ ادا کیا تھا۔ وہ اس سال رمضان المبارک کے سب سے خوش نصیب عمرہ زائرین میں شامل ہیں۔

آئمہ بیگ اپنے والد کے ساتھ عمرے والی بھی تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ عمرے کی سعادت ملنے پر وہ اپنی خوشی کا اظہار بھی کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی تصویروں کا کیپشن بھی دیا جس میں انہوں نے اپنے جسم پر ٹیٹوز بنے ہونے کے باوجود عمرہ کرنے کی بات کی۔

انہوں نے ٹرولز پر بھی طنز کیا کہ اللہ نے ’مجھے بلایا ہے نہ کہ آپ لوگوں کو‘۔

آئمہ نے پوسٹ کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’زندگی میں پہلی بار میں رمضان کے اس خوبصورت مہینے میں حاصل ہوئے ان خوبصورت لمحات کو پوسٹ کرنا چاہتی تھی‘

انہوں نے کہا کہ مجھے ان ہاتھوں سے خانہ کعبہ کو چھونے اور محسوس کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات یہ ہے کہ کسی شخص کے اعمال مذہبی طور پر ناپسند کیا جاتے ہوں گے لیکن اللہ سب پر مہربان ہے، وہ ہم سے 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ ’اللہ ہر مسلمان کو اس مقدس مقام کی طرف دعوت دے۔ آمین‘۔

ٹیٹوز کے ساتھ عمرہ کرنے کے بعد لوگوں کو طعنے دینے کے ان کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے اچھی نظر سے نہیں دیکھا۔ ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ٹیٹوز وضو کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ ٹیٹوز کے ساتھ پانی جلد کو نہیں چھوتا۔

سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ عمرہ تک رسائی حاصل کی کیونکہ اللہ نے انہیں منتخب کیا لیکن اب انہیں جلد از جلد اپنے ٹیٹو کو ہٹا دینا چاہیے۔

صارفین کہہ رہے ہیں کہ وہ اس کے عمرے کا فیصلہ نہیں کر رہے بلکہ انہیں ٹیٹوز گدوانے کے نقصانات کے بارے میں منطقی طور پر بتا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp