آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا گانا’’وشملے‘‘ ریلیز

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا   نیا گانا ’’وشملے‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

گزشتہ روز آئمہ بیگ نے  انسٹا گرام پر  گانےکو ریلیزکرنے  کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں’’وشملے‘‘ کا لنک شیئر کیا۔ گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

گلو کار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے طویل عرصے بعد ایک ساتھ گانے میں کام کیا ہے۔ گانا’’وشملے‘‘آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا  نے نہ صرف گایا ہے بلکہ اس گانے  کی ویڈیو میں ایک ساتھ  پرفارم بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل  آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر ’’وشملے‘‘کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ  وہ بلوچستان کی  خوبصورت روایات اور میٹھی زبان کے حوالے سے ایک گیت بنانا چاہتی تھیں جس کے ذریعہ ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا۔

یوٹیوب پر اب تک ’’وشملے‘‘گانے کی ویڈیو کو ہزاراوں کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے۔ مداحوں کی جانب سے اس خاصا پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں