فلسطینی 6 ماہ سے بھوک کا بھی شکار ہیں، غزہ میں جنگ بندی کا وقت آن پہنچا، اسحاق ڈار

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو 6 ماہ سے بھوک اور  جنگ کا سامنا ہے لہٰذا غزہ میں فوری  اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان امن کے لیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ماسکو  اور  بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی  پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے.

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس خطرے  سے نمٹنے کے لیے علاقائی  اور عالمی شراکت داری کو  فروغ  دیتا  رہے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

40 گھنٹوں میں 145 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جن کی لاشیں بھی ہمارے پاس ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘