بلوچستان: سینیٹ کی خالی نشستوں پر بیشتر امیدوار بلامقابلہ منتخب

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلو چستان سے سینٹ کی خالی ہو نے والی 11 نشستوں پر بیشتر سینٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

مجمو عی طور رپر 11 نشستوں کے لیے 33 امیدواروں نے کاغذات نامز دگی جمع کروائے تھے جن میں سے 20 امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے کر دستبردار ہو گئے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی 11 نشتوں پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کا بدھ کو آخری روز تھا۔

مجموعی طور پر33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے مقرر وقت تک20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

 

جماعتوں کا اتفاق رائے

سینیٹ کی خالی 7 جنرل نشستوں پر 16 امیدواروں میں سے 8 اپنے کاغذات نامز دگی واپس لے کر دستبرار ہو گئے جس کے بعد 8 امید وار میدان میں موجود ہیں۔

ٹیکنو کریٹس کی 2 نشستوں پر 10 امید واروں میں سے 7 امید واروں نے کاغذات واپس لیے جس کے بعد 3 امید وار میدان میں با قی رہ گئے جبکہ خواتین کی 2 نشستوں پر 7 امید واروں میں سے 5 امید واروں نے کاغذات واپس لے لیے جس کے باعث مسلم لیگ ( ن) کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر ایک ایک امیدوار جلد دستبردار ہو سکتے ہیں جس کے بعد بلو چستان سے سینٹ کی 11خالی نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔

دستبردار ہونے والوں میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدوار شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست جمعرات کو جا ری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp