پاکستان کا برازیل سےاعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کا معاہدہ

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت برازیل اور پاکستان کے مابین اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمدات کا معاہدہ طے پا گیا ہے، مذکورہ معاہدے کی تکمیل میں گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت قائم کی گئی کمپنی فان گرونے عملی کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کیے گئے اس معاہدے کے مطابق پاکستان برازیل سے 9 نسلوں کے مویشی درآمد کرے گا جن میں مقامی اور برازیلن نسل کے مویشی شامل ہیں۔

کونسل کے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق برازیل سے درآمد شدہ مویشیوں کی پہلی کھیپ ایئر کارگو کے ذریعے 28 مارچ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی، جہاں سے اسے پیرووال ماڈل فارم پنجاب لے جایا جائے گا۔

برازیلی سفیر اولینتھوویرا کے مطابق برازیل اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی بہترین صلاحیت موجود ہے، جس کے ذریعہ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے اس شعبے کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے،

برازیلی سفیر نے بتایا کہ ریڈ سندھی نسل کے مویشی 1950 ء میں پاکستان سے برازیل لے جائے گئے تھے جن کی نسل کو آج تک محفوظ رکھا گیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مطابق درآمدشدہ مویشیوں میں نیلوری، ریڈس سندھی، گزیرہ، براہمن، اینگس اور دیگر نسلو ں کے مویشی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل