’جنت‘ فلم کے سین کا عمران ہاشمی کی حقیقی زندگی سے کیا تعلق ہے؟ بالی ووڈ اداکار کا انکشاف

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی نے سپر ہٹ فلم ‘جنت’ کے مشہور پروپوزل سین ‘نو کار نو پیار’ میں استعمال ہونے والی کار کے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

سال 2008 میں عمران ہاشمی کی فلم ‘جنت’ ایک رومانوی و تھرلر فلم تھی جس میں عمران ہاشمی ‘ارجن دکشت’ کے کردار میں نظر آئے، ان کے مدِمقابل اداکارہ سونل چوہان کو کاسٹ کیا گیا تھا جو ‘زویا’ نامی پرکشش شخصیت والی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئی تھیں۔

دونوں اسٹارز کی آن اسکرین جوڑی ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کی گئی جبکہ فلم کے متعدد سینز آج تک بالی وڈ متوالوں کے پسندیدہ ہیں۔ ان کے ڈائیلاگز بھی انہیں رٹے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایسا ہی ایک سین ‘نو کار نو پیار’ بھی ہے جس میں ارجن اپنی پسند ‘زویا’ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ایک لگژری کار لیکر آتا ہے اور ہیروئن کی آفس وین کو روک کر گھٹنوں پر بیٹھ کر پروپوز کرتا ہے۔

اس مشہور سین کے حوالے سے حال ہی میں اداکار نے بتایا کہ ‘سین میں جو کار میں چلاتا ہوں وہ میری اپنی کار تھی، ہونڈا ایکرڈ۔ یہ میری ڈریم کار تھی جو میں ہمیشہ لینا چاہتا تھا۔‘

انہوں نے انکشاف کیا کہ ’وہ کار میں حقیقی زندگی میں اپنی اُس وقت کی گرل فرینڈ جو اب میری اہلیہ ہیں ان کو متاثر کرنے کے لیے خریدی تھی اور اسی فلم میں دن میں 2 مرتبہ شفٹس کر کے اُس ہونڈا ایکرڈ کے پیسے جمع کیے اور پھر فلم کے سین میں بھی یہی کار استعمال ہوئی۔‘

اہم بات یہ ہے کہ بالی ووڈ فلم ’جنت‘ تقریباً 16 سال بعد بھی مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے، سوشل میڈیا پر خاص طور پر عمران ہاشمی کا ’جنت‘ میں اپنی ساتھی اداکارہ کو پروپوز کرنے والا سین اب بھی وائرل ہے۔

حال ہی میں ’ہندوستان ٹائمز‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی نے ’جنت 3 ‘ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ایک ممکنہ ریبوٹ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ‘میں یہ کرنا پسند کروں گا، یہ فلم بنانے والوں (مہیش اور مکیش بھٹ) کو ایک بار پھر اکٹھا ہونا پڑے گا،جو میں بدقسمتی سے ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہا، اگر بنتی ہے تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل