ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کےدوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے اور محض ڈیڑھ کلو میٹر ہی دوڑ سکے، انہوں نےڈیڑھ کلومیٹرکا فاصلہ 20 منٹ میں طےکیا ، اس ریس کاٹائم فریم 20 منٹ رکھا گیا تھا۔
📸 Clicks from the ongoing fitness camp at Army School of Physical Training (ASPT), Kakul 🏏🏃#PAKvNZ | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/TriWxGSvYB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 28, 2024
اسپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے لکھا کہ فاختہ نے بتایا ہے کہ کاکول فٹنس کیمپ میں دوپہر 2 بجے ٹیسٹ شروع ہوجاتا ہے جس میں 2 کلومیٹر دوڑ جم سیشن ہوتا ہے، آج 2 کلومیٹر رننگ میں اعظم خان کی بس ہوگئی، ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ 20 منٹ میں طے کیا اور راستے میں ہی بیٹھ گئے۔
اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے، دیگر قابل ذکر پرفارمنس میں محمد رضوان نے 8 منٹ 26 سیکنڈز، محمد حارث، نسیم شاہ، حسیب اللہ اور محمد وسیم جونیئر نے 8 منٹ 27 سیکنڈز میں رن مکمل کیا۔ مہران ممتاز نے 8 منٹ 30 سیکنڈز، شاہین شاہ آفریدی نے 8 منٹ 37 سیکنڈز، آغا سلمان نے 9 منٹ 20 سیکنڈز، محمد عامر نے 9 منٹ 30 سیکنڈ، شاداب خان نے 9 منٹ 56 سیکنڈ اور محمد نواز نے 9 منٹ اور 57 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔
فاختہ نے بتایا ہے کہ کاکول فٹنس کیمپ میں دوپہر دو بجے ٹیسٹ شروع ہوجاتا ہے جس میں دو کلومیٹر دوڑ جم سیشن ہوتا ہے…
آج دو کلومیٹر رننگ میں اعظم خان کی بس ہوگئی، ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ 20 منٹ میں طے کیا اور راستے میں ہی بیٹھ گئے..
آج کی رننگ کے چیمپئن عرفان نیازی ریے جنہوں نے دو…— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) March 27, 2024
اعظم خان کے ریس میں پیچھے رہ جانے پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے بھاگ نہیں سکتے۔
اعظم خان بھاگ نہیں سکتا وجہ وزن زیادہ ہے
— Abdul wadood sangin (@abdulwadoodsan2) March 27, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اگر اعظم خان فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکتے تو انہیں ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔
AZAM 😭😭. well if he can't pass their fitness test than he shouldn't be in the team anymore otherwise its the most useless fitness test. https://t.co/XRghTNEPX1
— ⁵⁷حمنہ 🇵🇸 (@Ragegirl04) March 27, 2024
محمد نامی صارف لکھتے ہیں کہ اعظم خان فٹ نہیں ہیں۔
Azam khan is not fit
— muhammad (@muhammad1084111) March 27, 2024
احمد نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ اعظم خان کیمپ کے درمیان میں ہی ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
Azam gonna take retirement mid camp😭 https://t.co/5bOBrsfRzo
— Ahmad (@ahmadsaleem08) March 27, 2024
رانا فرحت لکھتے ہیں کہ ایسا نہ ہو اعظم خان اس ٹریننگ کے بعد کرکٹ کھیلنا ہی چھوڑ دیں۔
Azam khan cricket na chor de is training ke Baad😜😜😜 https://t.co/e1dS03buXH
— Rana Farhat (@RanaFarhat16) March 27, 2024
حارث رؤف، عماد وسیم اور فخر زمان نے ری ہیب اور افتخار احمد نے تھکاوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ نہیں دیا جبکہ بابر اعظم آج کاکول اکیڈمی میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔