بیماریوں کی دشمن ہیں یہ 5 چیزیں؟ جانیے بے شمار فائدے

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہا جاتا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور تندرست رہنے کے لیے انسان طرح طرح کے جتن کرتا ہے، اگر انسان کسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوجائے تو بعض اوقات علاج کے لیے کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود اسے افاقہ نہیں ہوتا اور اس کا سرمایہ رائیگاں چلا جاتا ہے، دوسری طرف ہمارے ارد گرد ہی چند مفید غذائیں ہوتی ہیں جو اگر ہم کھائیں تو صحت مند رہ سکتے ہیں۔

ماہرین غذائیت ڈاکٹر ودیا گپتا کے مطابق روزمرہ زندگی میں ہم بہت سے پھلوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن حقیقت میں ان پھلوں کے بے شمار فائدے ہوتے ہیں، کچھ پھل متعدد بیماریوں سے لڑنے کی ایسی صلاحیت رکھتے ہیں کہ کسی ماہر ڈاکٹر کی بتائی گئی ادویات بھی ایسی کرشماتی صلاحیت نہیں رکھتی۔

شہتوت

جنگلات اور گھروں کے باغیچے میں اگنے والا معمولی درخت شہتوت کا پھل دیکھنے میں معمولی نظر آتا ہے لیکن یہ اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتے ہیں جو کینسر، دل کی بیماری اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

کچا کیلا

جہاں پکا ہوا کیلا فائدہ مند ہوتا ہے وہی کچا کیلا بھی انسانی صحت کے لیے کم فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ اس کے بھی بے فائدے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن کے، وٹامن بی 6، منرلز اور دیگر غذائی اجزاء ہمیں کولیسٹرول اور پیٹ سے متعلق بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔ یہی نہیں کچے کیلے میں کینسر مخالف خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اسے صحت کے لیے امرت بھی سمجھا جاتا ہے۔

اسٹرابیری

لال رنگ کا خوبصورت پھل اسٹرابیری کا نام سنتے ہی ہر کسی کے منہ میں پانی آجاتا ہے۔ وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھرپور اسٹرابیری قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔ کچے کیلے کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈ پریشر، کینسر اور دل کی بیماری جیسی جان لیوا بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سنترے

سنترے میں وٹامن سی، پوٹاشیم، فاسفورس، زنک، کاپر، میگنیشیم، وٹامن بی 2، وٹامن بی3، وٹامن بی5، وٹامن بی6 اور وٹامن بی9 ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی آرتھرائٹس، اینٹی السر، اینٹی ٹائیفائیڈ، اینٹی اینزائیٹی، اینٹی فنگل، اینٹی بائیوٹک اور اینٹی پیراسٹک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس میں کینسر مخالف خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

رامدانہ

دنیا کا قدیم ترین غذائی اناج سمجھا جانے والارامدانہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، میگنیشیم، کیلشیم اور فولک ایسڈ کا ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ معدے کی بیماریوں،ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی اور آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے، یہی نہیں اس میں کینسر مخالف خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp