6 ججوں کا خط: وزیر اعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ختم

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں انہوں اپنی حکومت کی قانونی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے ایجنسیوں کی عدالتی معاملات میں مبینہ مداخلت کے معاملہ پر چیف جسٹس سے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جستس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ایک مرتبہ پھر طلب آج شام 4 بجے طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ایک گھنٹہ 25 منٹ تک جاری رہنے والی اس اہم ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی چیف جسٹس کے چیمبر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سپریم کورٹ آمد سے قبل میٹنگ روم کی سیکیورٹی کلیئرنس کی گٸی، اسلام آباد پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے اسکریننگ کا عمل مکمل کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انہی الزامات کا جائزہ لینے کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں 6 ججوں کی جانب سے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔  تاہم ابھی تک اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا ایک خط سامنے آیا تھا۔

ہائیکورٹ کے ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت اور ججز پر اثرانداز ہونے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلایا جائے۔

خط لکھنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

خط کی کاپی سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو بھی بھجوائی گئی تھی، جبکہ خط میں عدالتی امور میں ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر کیا گیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل