آئی بی اے میں طلبا کا فلسطینی جھنڈوں کے ساتھ خاموش احتجاج، اصل معاملہ کیا ہے؟

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ کراچی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں کوکا کولا کی جانب سے ریکروٹمنٹ ڈرائیو سے جڑی ایک تقریب کی ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں طلبا سوفٹ ڈرنک کے اس عالمی برانڈ کیخلاف اپنا خاموش احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسپیکر کچھ دیر کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہیں جس کے بعد طلبا اپنی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوتے ہیں اور حیران کن طور پر ان کے پاس فلسطینی پرچم، رومال اور پلے کارڈز بھی ہیں، جنہیں وہ کچھ کہے بغیر بلند کردیتے ہیں۔

طالب علموں نے کوکا کولا کمپنی کے نمائندے کی اسٹیج پر موجودگی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپناخاموش احتجاج ریکارڈ کرایا، یہ صورتحال اتنی اچانک پیدا ہوئی کہ کوئی کچھ نہیں کر سکا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے سے قبل اس موقع پر بننے والی ویڈیو میں نظر آنے والے طلبا و طالبات سمیت دیگر افراد کے چہرے دھندلے کردیے گئے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس مہذب احتجاج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل اور وہ بھی مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کا یہ قدم ان کے روشن ضمیر کا عکاس ہے، بعض نے اسے اس بنیاد پر بھی قابل تعریف کہا کہ بظاہر اس احتجاج سے طلبا نے کوکا کولا جیسے ادارے میں اپنے نوکری کے امکانات کو بھی یکسر گہنا دیا ہے۔

اس ضمن میں سے وی نیوز نے جب آئی بی اے انتظامیہ سے رابطہ کیا تو ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایونٹ  گزشتہ روز منعقد ہوا تھا، تاہم انہوں نے مزید تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اس حوالے سے ابھی معلومات اکھٹا کررہا ہے، جیسے ہی کوئی باقاعدہ بیان سامنے آتا ہے تو میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ