وزیر اعظم سے ننھے ویلاگر شیراز کی ملاقات، شہباز شریف نے وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھایا

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے دُنیا کے سب سے کم عمر پاکستانی یوٹیوبرز محمد شیراز اور ان کی بہن مسکان نے ملاقات کی ہے۔

وی لاگر محمد شیراز اور اس کی ننھی بہن مسکان اس سے قبل وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ اور فوجی افسران سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

پاکستان کے شمالی صوبہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پہلی جماعت کے طالب علم شیراز نے حال ہی میں اپنی روزمرہ زندگی کے تجربات کی آن لائن ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی ہیں۔ محمد شیراز نے پاکستان بھر اور دُنیا کے دیگر ممالک سے صارفین کے دلوں کو اپنا گرویدہ بناتے ہوئے چند ہفتوں کے اندر ہی 10 لاکھ فالوورز حاصل کیے۔

شیراز اپنے ویلاگز میں ناظرین کو گلگت بلتستان، روایتی فارسی طرز کے گھروں اور اپنے گاؤں کے متحرک مقامی تہواروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں، جو گلگت بلتستان کی ثقافت اور روزمرہ زندگی کے بارے میں بہترین نظارے بھی فراہم کرتے ہیں۔

جمعرات کو شیراز اور مسکان وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر ان کا خود استقبال کیا۔

محمد شیراز نے وزیر اعظم کو ’ شہباز انکل‘  کہا۔ وزیر اعظم نے انہیں اپنی کرسی پر بیٹھنے کو کہا جس پر شیراز نے کہا کہ آج میں وزیر اعظم بنوں گا اور کمرے میں موجود ہر شخص ہنسنے لگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shirazi Village Vlogs (@mshir_azi78)

شہباز شریف نے وزیر اعظم  (شیراز )کو بتایا کہ وہ پبلک اسکول میں پہلی جماعت میں پڑھتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں یوٹیوبر بننا چاہتے تھے۔ محمد شیراز نے وزیر اعظم کی تعریف کی جنہوں نے ان کے گاؤں میں اسکول اور اسپتال تعمیر کرنے کا عہد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور یو ٹیوب پر اپنے پیغام میں محمد شیراز  نے کنٹنٹ کا آغاز یہ اعلان کرتے ہوئے کرتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس کا دورہ کر  رہے ہیں لیکن پھر وہ پوچھتے ہیں کہ ’ وزیر اعظم کون ہیں۔’ انہوں نے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp