’آج دھوپ نکلا ہوا ہے، میرا دادا کاٹ رہا ہے لکڑی۔‘ گلگت بلتستان کے ننھے شیراز کا معصوم انداز میں وی لاگ،ویڈیو وائرل

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے ننھے وی لاگر شیراز نے معصوم انداز میں وی لاگ کرکے لوگوں کے دل موہ لیے۔

پاکستان ٹورازم نامی ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ معصوم انداز میں وی لاگ کررہا ہے اور اپنے علاقے کا حال بتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ سب سے پہلے سلام کرکے بتاتا ہے کہ آج دھوپ نکلا ہوا ہے، میں لکڑی توڑنے جارہا ہوں، آج اتنی سردی نہیں ہے، اس سال برفباری نہیں ہوئی ہے، میرے دادا جی کاٹ رہا ہے لکڑی، لکڑی توڑ رہا ہے۔‘

شیراز بتا رہا ہے کہ ’میں آپ کو دوست کے گھر لے چلوں گا، جو بہت دور ہے۔‘ شیراز پہاڑوں کی طرف کیمرہ کر کے بتا رہا ہے کہ دیکھو پہاڑ پر برف ہی نہیں ہے، یہ میری بہن ہے، بہن کا نام مسکان ہے، بچے کھیل رہے ہیں۔‘

ننھے وی لاگر نے اپنے علاقے کا بازار بھی ویڈیو میں دکھایا ہے اور اپنے محلے کی مسجد بھی دکھائی ہے، جبکہ اس نے اپنے گاؤں کی گلیاں بھی دکھائی ہیں، اس نے ایک آدمی کو ٹوکری بناتے ہوئے بھی دکھایا،اپنی بہن کا تعارف بھی کروایا اور اپنا باغ اور اسکول بھی دکھائے۔

شیراز کا معصوم انداز میں وی لاگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، صارفین بھی شیراز کی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے۔

ملک ہارون نے ننھے شیراز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بچہ مجھے بہت پیارا لگتا ہے، اگر کبھی گلگت بلتستان گیا تو اس سے ضرور ملوں گا۔ انشاء اللہ۔‘

بیری خان پتافی نے لکھا کہ ’ٹک ٹاکرز اور فیملی یوٹیوبرز سے 100 ٹائمز بہتر ہے۔‘

حمزہ نے لکھا ’ماشاء اللہ۔ معصومیت بھری ہوئی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم