کراچی: بلوچستان سے بسوں کے ذریعے اسمگل ہونے والا لاکھوں روپوں کا سامان ضبط

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے کراچی پہنچنے والی دو پسنجر بسوں سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق پکڑی گئی بسوں سے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ، انجن آئل، الیکٹرانک آئٹمز اور فوڈ آئٹمز برآمد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسمگلنگ میں ملوث عبداللہ، احمد شاہ، داد محمد، عبدالرؤف، اشفاق اور اکرم نامی 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

کیپٹن (ر) فیضان علی نے کہا کہ برآمدہ سامان میں 955 عدد ڈنڈے سگریٹ، 5 عدد ڈرم انجن آئل اور 15 عدد کارٹن مختلف آئٹمز شامل ہیں۔

کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی کے سب انسپکٹر رفیع اللہ آفریدی اپنے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائے۔

برآمدہ مال و گاڑیوں کو قبضے میں لے کر پولیس مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔

ضلع غربی میں ہزار لیٹر ایرانی تیل ضبط

دریں اثنا تھانہ گلشنِ معمار پولیس نے نان کسٹم پیڈ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق پولیس نے نادرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب کارروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے ٹرک کے خفیہ/اضافی ٹینک میں موجود 1000 لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان طارق حسین ولد خدا بخش اور ذیشان مصطفیٰ ولد محمد مصطفیٰ کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟