سندھ کو صوفیا اور بزرگوں کی دھرتی کہا جاتا ہے۔ مختلف مذاہب کے لوگ یہاں نہ صرف ایک دوسرے کے مذہبی معاملات کا احترام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہوکر مذہبی رواداری کی عمدہ مثالیں بھی قائم کرتے ہیں۔ ان کا یہی طرزعمل پاکستان کا دنیا بھر کے سامنے مثبت چہرہ پیش کرتا ہے۔ اسی طرزعمل کا ایک مظاہرہ حیدرآباد میں دیکھنے کو ملا جہاں مسیحی کمیونٹی نے لطیف آباد نمبر 10 کے علاقے میں سڑک کے عین درمیان روزے داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا۔ اس افطاری میں کون کون شریک ہوا اور افطار کرنے والوں کے لیے کیا انتظامات کیے گئے تھے، یہ سب دیکھیے ہماری ڈیجیٹل رپورٹ میں۔۔۔