بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹے کی پیدائش کے بعد فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کردی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما سفید رنگ کے کُرتے کے ساتھ نیلے رنگ کی ڈینم میں ملبوس ہیں اور بھارتی موبائل فون برانڈ کی تشہیر کر رہی ہیں۔ مداح اُنہیں سوشل میڈیا پر واپس دیکھ کر بہت خوش ہوگئے اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے ہاں گزشتہ ماہ فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اکے کوہلی رکھا تھا جبکہ اس سے قبل اسٹار جوڑی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ بہت جلد لندن سے بھارت واپس آجائیں گی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں شرکت کرکے عوامی سطح پر منظرِ عام پر آئیں گی۔