چین میں عربی زبان کے فروغ کے لیے ’ماہِ عربی‘ پروگرام کا آغاز

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے چائنا میں ’ماہِ عربی‘ پروگرام کا آغاز کیا، جس کا مقصد عربی زبان کی تعلیم کو فروغ دینا اور چین میں اس کی موجودگی کو بڑھانا ہے۔

اس پروگرام میں تدریسی نصاب اور اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ علمی سرگرمیوں کے علاوہ چینی یونیورسٹیوں اور عربی زبان میں دلچسپی رکھنے والے مراکز کے دورے اور ملاقاتیں شامل ہیں۔

علمی مقابلہ

اس پروگرام میں بیجنگ یونیورسٹی آف لینگوئجز اینڈ کلچر کے تعاون سے ایک علمی مقابلہ بھی شامل ہے، جس میں عربی زبان سیکھنے والوں کے لیے تین شعبوں خطابت، قصہ، اور عربی خطاطی میں مقابلہ رکھا گیا ہے۔

علمی سرگرمیوں میں مباحثہ، ڈسکشن پینلز، اور علمی دورے شامل ہیں، اساتذہ کے لیے تربیتی کورسز کے علاوہ زبان کی مہارت کو فروغ دینے اور عربی کو دوسری زبان کے طور پر پڑھانے کے فعال طریقے سکھانا شامل ہے۔

کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار عربی لینگویج

یہ پروگرام بین الاقوامی سطح پر عربی زبان کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار عربی لینگویج کے منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس طرح کے پروگرام کئی دوسرے ممالک جیسے ہندوستان، برازیل، ازبکستان اور انڈونیشیا میں بھی کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت