سعودی وزیردفاع کی آرمی چیف سے ملاقات: یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کے بعد واپس روانہ

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں شرکت کی، تقریب کے بعد ان کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع  کا نور خان ایئر بیس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر خصوصی طور پرشرکت کی۔

تقریب میں آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا استقبال کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے شاندار جوائنٹ سروسز پریڈ کا مشاہدہ بھی کیا۔

تقریب کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب اور پاکستان کے آپس میں تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں، وزیر دفاع

اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع  نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے آپس میں تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے خیرخواہ رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کا دورہ کرنے پر آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی وزیر دفاع نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر مدعو کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے سعودی مہمان کو نور خان ایئر بیس سے خداحافظ کہا

پاکستان کے ایک روزہ کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وطن واپس روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو نور خان ایئر بیس سے خدا حافظ کہا۔

سعودی وزیر دفاع کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

دریں اثنا سعودی وزیر دفاع کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا