پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم دیے گئے 184 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 171 رنز بنا سکی۔
𝗛𝗕𝗟 𝗣𝗦𝗟 𝟴 𝗳𝗶𝗻𝗮𝗹 𝘁𝗼 𝗯𝗲 𝗽𝗹𝗮𝘆𝗲𝗱 𝗼𝗻 𝗦𝗮𝘁𝘂𝗿𝗱𝗮𝘆 (𝟭𝟴 𝗠𝗮𝗿𝗰𝗵)
⏰ 7 PM PKT
🏟️Gaddafi Stadium, Lahore
🎟️Tickets bought for 19th March will be valid for the 18th of MarchRead more: https://t.co/asghTByoHp #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray pic.twitter.com/ewUar0hk3I
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
اسلام آباد کے صہیب مقصود 60 اور ایلکس ہیلز 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ پشاور کے سلمان ارشاد اور عامر جمال نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پشاور زلمی اب دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔
اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
🌟 Player of the Match 🌟 #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/TsSHzxJabF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم 64، محمد حارث 34 اور صائم ایوب 23 رنز کے اسکور کے ساتھ نمایاں رہے۔
یونائیٹڈ کے شاداب خان نے دو جب کہ محمد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فاروقی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔