برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ 9 ہزار 44 میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز مویشیوں کی ترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی۔

مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں 2 ہفتے کے لیے کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جائیں گے۔

نیشنل ائیر لائنز کا کارگو طیارہ برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔ ساڑھے 22 گھنٹوں پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو سے اڑان بھر کے انگولا اور عمان سے ہوتی ہوئی پاکستان اتری، یہ عمل ایس آئی ایف سی کے تحت قائم کئے گئے گرین پاکستان لائیوسٹاک انیشیٹیو کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

اس تاریخی برآمد کی سہولت کاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، فان گرو پروائیویٹ لمیٹڈ، برازیلن سفیر اور برازیل میں تعینات پاکستانی سفیر نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

9 نسلوں پر مشتمل ان مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں۔ ان مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کو 2 ہفتے کے لئے کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔ پاکستان کی مقامی نسلوں میں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر شامل ہیں، جن کی نسلوں کو برازیل نے پاکستان سے 1950 میں حاصل کیا اور ان کی حفاظت اور افزائش کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم