اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان گرفتار،  1750 کلو گرام سے زیادہ منشیات برآمد

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1750 کلو گرام سے زیادہ  منشیات اور 25000 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بیرون ملک جانے والی ایک خاتون مسافر سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 25 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ایک اور کارروائی میں سیالکوٹ کوریئر آفس سے یونان بھیجے جانے والے پارسل سے 2.2 کلو گرام آئس برآمد کی  جب کہ قلعہ عبداللہ میں ٹوبہ اچکزئی سے 1425 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ادھر ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب گرفتار 2 ملزمان سے 225 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ نوکنڈی چاغی کے علاقے سے 100 کلو گرام افیون اور گوادر سے 45 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق آر سی ڈی روڈ حب کے قریب گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر گرفتار 3 ملزمان سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے حیدر آباد سے پکڑے گئے ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس برآمد کی گئی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟