گلگت بلتستان میں خودکش بمبار داخل ہونے کی اطلاع، سیکیورٹی الرٹ جاری

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں خود کش بمباروں کے داخل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس پر انتظامیہ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ خود کش بمبار مبینہ طور پر مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں۔

حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔

حکومت کو ملنے والی اطلاع کے مطابق گلگت بلتستان میں 4 سے 5 دہشت گرد داخل ہوئے ہیں۔ جو مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، بغیر شناختی کارڈ کسی کو شہر کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ جبکہ مذہبی عبادت گاہوں اور گلگت کے چوک چوراہوں پر بھی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp