پولیس آپ سے نکاح نامہ یا غیرضروری دستاویزات طلب کرکے رشوت مانگے تو کیا کریں؟

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے غیر پیشہ ورانہ رویوں کی شکایات کے لیے وٹس ایپ کمپلینٹ سروس کا آغاز کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی شہزاد ندیم بخاری کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے نکاح نامہ اور غیرضروری کاغذات چیک کرنے کے بہانے ہراساں کرنے پر شہری شکایات درج کرائیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ اگر کسی بھی شہری کے ساتھ ایسا رویہ روا رکھا جاتا ہے تو شہری مذکورہ پولیس افسروں و اہلکاروں کی تصاویر وٹس ایپ نمبر پر بھیجیں جو درج ذیل ہے۔ 03300260022۔

ترجمان کے مطابق شہری تھانوں میں یا ناکوں پر رشوت ستانی کی شکایات وٹس ایپ نمبر پر بھیجیں جبکہ دیگر پولیس سے متعلق یا تفتیش سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے 1715 پر اپنی شکایت درج کروائیں۔

ترجمان نے کہاکہ بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں، شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp