سعودی عرب کے ادارے سعودی فنڈ برائے ترقی کے وفد نے گرین انرجی ڈرائیو کے تحت آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے۔
سعودی وفد کی سربراہی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمٰن المَرشد نے کی۔
مزید پڑھیں
وفد نے آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی فنڈنگ کے لیے معاہدوں پر دستخط کردیے۔
ان معاہدوں کی تکمیل میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی فنڈنگ101 ملین ڈالر پر محیط ہے۔
ان پراجیکٹس میں شاؤنٹر ہائیڈرو پراجیکٹ اور جاگراں 4 ہائیڈرو پراجیکٹ شامل ہیں۔
شاؤنٹر ہائیڈرو پراجیکٹ 48 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا جس پر 66 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جبکہ اس کے مقابلے میں جاگراں ہائیڈرو پراجیکٹ 41 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہو گا اور 22 میگاواٹ بجلی بنائے گا۔
اس طرح یہ دونوں پراجیکٹس پن بجلی کی پیداوار میں قومی گرڈ میں 70 میگا واٹ کا اضافہ کریں گے۔
یہ دونوں پراجیکٹس ملک کی گرین انرجی کی ڈرائیو میں معاون ثابت ہوں گے۔
آزاد جموں وکشمیر میں یہ پراجیکٹس گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین کے لیے ایک سستا آپشن پیش کریں گے۔