سعودی عرب میں #عبدالله_مدلول_العنزي کا نام سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے، اس کی وجہ بڑی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے، اور وہ یہ کہ عبداللہ نامی سعودی شہری نے اپنے نقصان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک ننھے بچے کی جان بہادری اور حاضر دماغی سے بچائی۔
مزید پڑھیں
ہوا یوں کہ عبداللہ ایک معروف سڑک پر تیزی سے رواں دواں تھے کہ اچانک ان کے سامنے بیچ سڑک پر ایک بچہ آگیا، اور ان کی گاڑی کے پیچھے بھی ایک گاڑی تیزی سے آرہی تھی، اگر عبداللہ جان بوجھ کر اپنی گاڑی پیچھے آنے والی گاڑی سے نہ ٹکراتے تو لامحالہ بچہ حادثہ کا شکار ہوجاتا۔ یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور دیکھتے دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
فيديو متداول لمواطن في محافظة #الخرج قام بمنع قائد مركبة من دهس طفل من خلال تصرف بطولي وفريد pic.twitter.com/YVenCVkyQ5
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) March 30, 2024
کہانی میں مزید دلچسپ موڑ تب آیا جب سعودی عرب کے باسیوں نے اس جوان کی بہادری اور بروقت قوتِ فیصلہ کو سراہا، الخرج شہر کے ایکس اکاؤنٹ نے اس جراَت مندانہ واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوسرے شخص نے عبداللہ پر لازم کیا ہے کہ اسے 5 ہزار ریال معاوضہ دے کیونکہ اس کی گاڑی اس کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔
🎥 فيديو موقف بطولي لأحد أبناء الخرج إنقاذ طفل من الموت المحقق بفضل الله #عبدالله_مدلول_العنزي
“بحثت عن رقم عبدالله وقمت بالاتصال به والتحقق من القصه”
الحادثه وقعت يوم الجمعه ١٢ رمضان ١٤٤٥
يقول عبدالله ((شاهدت الطفل في المسار الأيسر ،وخففت السرعه حتى يقطع الطريق لكنه استمر في… pic.twitter.com/deAalJUJHs— اسأل الخرج (@sabqk) March 29, 2024
یہ خبر پڑھتے ہی سعودی عرب کے مشہور سوشل میڈیا انفلونسر اور تاجر (نایف مدخلی) نے نیکی کے کام میں پہل کرتے ہوئے لکھا کہ دوسرے باشندے کی گاڑی کے حوالے سے واجب الادا رقم میں ادا کروں گا۔
شكرا لك، والحمد لله على سلامتهم جميعًا
بما ان الطرف الثاني رفض يتنازل، فأنا أتكفل بإصلاح سيارته، أتمنى يتواصل معي حبيبنا وبطلنا #عبدالله_مدلول_العنزي أو توصلني به. https://t.co/yVGa0G8WcG
— نايفكو NAIF (@naifco) March 30, 2024
نایف جو (نایفکو) کے نام سے مشہور ہیں ان کی مثبت سوچ کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے مختلف شخصیات اور سعودی کاروباری برانڈز نے آگے بڑھ کر عبد اللہ پر انعامات کی بارش کردی۔ عطریات کی فرم الدخیل للعود نے 30 ہزار ریال، جبکہ 2 انشورنس کمپنیوں (نجم) اور (التعاونیہ) نے دونوں گاڑیوں کی مرمت اور انشورنس کا ذمہ اٹھایا۔
سعودی عرب کے مشہور پرنس الولید بن طلال، مشہور فوڈ برانڈ (حاشی باشا)، اور (مشراف گروپ)، نيز (نايس ون) نے 2024 ماڈل کی 4 گاڑیاں عبداللہ کو دینے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ چند مزید برانڈز نے مالی اعانت کی، اور کچھ نے کوپن کی شکل میں ہدیہ دیا۔
سعودی عرب میں سماجی یکجہتی کی یہ پہلی مثال نہیں بلکہ کسی بھی اس طرح کے اچانک رونما ہونے والے واقعہ پر سعودی باشندے دل کھول اعانت کرتے ہیں، جو سماجی طور پر ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔