پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بابر اعظم کو قومی ٹیم کے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
مزید پڑھیں
اس دوران سوشل میڈیا پر حال ہی میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے کھلاڑی عماد وسیم اور محمد عامر کے مستقبل کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں، کیونکہ دونوں کھلاڑیوں نے آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ میں اسکواڈ کا حصہ ہونے کی صورت میں ہی ریٹائرمنٹ واپس لی۔
خیال رہے گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد محمد عامر اور عماد وسیم نے بابر اعظم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم ٹی20 فارمیٹ کا بیٹر ہی نہیں ہے، بابر اعظم کو ٹی20 کرکٹ کھیلنا ہی نہیں آتی، جس پر دونوں کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں شدید تنقید بھی سننا پڑی تھی۔
Pakistan cricket in last 7 days:
– Imad Wasim took his retirement back
– Mohd Amir took his retirement back
– Usman Khan decided to play for Pakistan
– Shaheen Afridi sacked as T20I captain
– Babar Azam elected white-ball captainPakistan cricket never fails to surprise 🇵🇰🤯 pic.twitter.com/hfk1dAS54a
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 31, 2024
تاہم پی سی بی کی جانب سے دوبارہ کپتانی کے لیے بابر اعظم کو منتخب کرلیا گیا ہے، جس پر صارفین نے عماد وسیم اور محمد عامر کے مستقبل پر سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شائقین نے عماد اور عامر کے مستبقل پر شاندار تبصرے کیے۔
Wc2023 :
Babar Azam is not a T20 player
-Amir & ImadWc24:
Both will play under Babar's captaincyHOW FAST THE NIGHT CHARGES!#BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/mhA8yV1B9W
— King Babar Azam Army (@babarazamking_) March 31, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کو کہتے تھے کہ یہ ٹی20 کا کھلاڑی ہی نہیں ہے، اور جو یہ کہتے تھے آج وہ بابر اعظم کی کپتانی میں ہی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
Pakistan players enjoying time in Abbottabad. Babar Azam, Shaheen Afridi, Imad Wasim and Mohammad Amir playing snooker together. Ma Shaa Allah 🇵🇰♥️♥️♥️pic.twitter.com/szz6Y2inEI
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 30, 2024
دوسری جانب گزشتہ رات ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں تمام کھلاڑی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے ماحول میں گپ شپ کرتے ہوئے اسنوکر کھیل رہے تھے۔ خاص طور پر محمد عامر، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم ایک ساتھ اسنوکر کھیلتے دکھائی دیے۔