پاکستانی سفارتخانہ جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں جاپانی ہیومن ریزورٹ کمپنی بارڈر لنک نے پاکستانی سفارت خانے ٹوکیو اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے پاکستان سے 32 اسسٹنٹ لینگویج ٹیچرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں
ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اساتذہ کے لیے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سفیر رضا بشیر تارڑ نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ پاکستانیوں کے لیے مزید روزگار کے دروازے کھل سکیں۔
پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے اساتذہ کو زور دے کر کہا کہ وہ یہاں جاپان میں اپنے پیارے وطن کی سافٹ امیج کو فروغ دیں۔