کاکول: پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول ایبٹ آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انسٹرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف جسمانی فٹنس کی مشقیں کرائی جا رہی ہیں۔

انسٹرکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور ٹیم سپرٹ پر خصوصی طور پہ توجہ دی جارہی ہے۔ فزیکل ٹریننگ کیمپ کا آغاز 28 مارچ کو ہوا جو 9 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے میں ہماری ٹریننگ ہو رہی ہے اور ہم اپنی ٹریننگ سے بہت مطمئن ہیں، یہاں کافی اچھا ماحول ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ٹریننگ کا مستقبل میں ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔ ہمارے ٹرینرز بہت پروفیشنل ہیں اور ہم یہاں سے بہت اچھی ٹریننگ لے کر جائیں گے۔

ٹریننگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ میں تمام بڑے کھلاڑی موجود ہیں اور فزیکل ٹرینر ہونے کی حیثیت سے میرا یہ مقصد ہے کہ کھلاڑیوں میں قوت برداشت اور لچک کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ میں فزیکل ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ایڈونچر کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ دوست ممالک سے آنے والے افسران بھی یہاں ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کس نے بنوایا؟

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا