پی ایس 129: حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 سے حافظ نعیم الرحمان نے 26 ہزار 296 ووٹ حاصل کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے فارم سی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے جس کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان عام انتخابات کے بعد اپنی اس سیٹ سے دستبردار ہوگئے تے اور کہا تھا کہ یہاں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو مینڈیٹ ملا ہے، لہٰذا اس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کا سندھ اسمبلی میں آنا بہت اچھی بات ہوگی۔

یہ بھی یاد رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو جہاں پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے دھاندلی زدہ قرار دیا ہے وہیں جماعت اسلامی پاکستان بھی الیکشن کو مشکوک قرار دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سات جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

سپریم کورٹ: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت 7 اکتوبر کو مقرر

ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی

سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، کرسٹیانو رونالڈو کی مبارکباد

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار