پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

مزید پڑھیں: سپر بلڈ مون: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر کسی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خاندان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع نظریہ ضروری ہے، مصری نژاد امریکی اسلامی مفکر

سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا، پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر برقرار

شمالی کوریا کے ہیکرز نے جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400 ملین ڈالر چرالیے، ایف بی آئی

بینظیر بھٹو کے لیے عدد 9 اتنا اہم کیوں تھا؟ محترمہ کی کہانی سید یوسف رضا گیلانی کی زبانی

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے انضمام کی تیاریاں تیز، مشترکہ مالیت 3.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان

ویڈیو

عالمی کمپنیوں کا پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کا عزم

مالاکنڈ: نامکمل سڑک زحمت بن گئی، کام شروع ہی نہ کرتے تو بہتر ہوتا، شہریوں کی دہائی

بھارت کی سوچ چھوٹی، پاکستان مسلم دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں متحد کر سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !