پنجاب انتخابات: کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل، 8 ہزار 422 امیدوار میدان میں

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ لاہور کے حلقوں میں سب سے زیادہ امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے صوبائی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ صوبے کے دو ستانوے حلقوں سے مجموعی طور پر 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر 623 جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 170 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی لاہور کے 30 حلقوں کے لیے جمع کرائے گئے۔ جہاں 11 سو 75 امیدواروں نے انتخابی دنگل میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کرائے۔

فیصل آباد کے 21 حلقوں پر 7 سو 57 جب کہ راولپنڈی کے 15 حلقوں پر 4 سو 99 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ گوجرانوالہ کے 14 حلقوں پر 4 سو 68۔ سیالکوٹ کے 11 حلقوں پر 4 سو 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سب سے کم خوشاب میں صرف 57 اور حافظ آباد میں 59 امیدوار انتخابی میدان میں اترنے کے خواہش مند ہیں۔

پنجاب میں انتخابی دنگل 30 اپریل 2023 کو سجے گا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پہلی بار انتخابی سیاست میں انٹری کریں گی۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے چار صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp