صوبائی انتخابات: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈز کی تشکیل

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف بھی پارلیمانی بورڈز میں شامل ہیں۔ پنجاب کے لئے 32 رکنی جبکہ خیبرپختونخوا کے لئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے پارٹی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیےہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق، نائب صدور شاہد خاقان عباسی اور مریم نوازشریف بھی پارلیمانی بورڈز کا حصہ ہوں گے۔

پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال ، غلام دستگیر خان، حمزہ شہبازشریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویز رشید بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، جاوید لطیف، برجیس طاہر، ریاض پیرزادہ، بیگم عشرت اشرف، طاہرہ اورنگزیب، نزہت صادق بھی شامل

خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، اویس لغاری، نورالحسن عطاءاللہ تارڑ، شیخ فیاض اور طلال چوہدری بھی پنجاب پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہیں

خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں پارٹی صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن(ر) صفدر، سردار یوسف شامل ہیں۔

پیر صابر شاہ، اقبال ظفرجھگڑا، اورنگزیب نلوٹھا، اختیار ولی، عباس آفریدی، جمشید محمد افتخارخان، میاں اخلاق بھی خیبرپختونخوا بورڈ کا حصہ ہیں۔

شہاب الدین، ناصر خان، ملک جہانزیب اور میاں عالم گیر شاہ بھی خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کی حیثیت سے 9 مارچ کو پارٹی ٹکٹس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل