سنی اتحاد کونسل کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستان میں بھی بڑھتی ہیں، تیل ڈالر میں خرید کر روپے میں نہیں بیچ سکتے، سنی اتحاد کونسل کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام یورپی ممالک اور دنیا کے دیگر بڑے ممالک مل کر بھی تیل کی عالمی منڈی پر اثر انداز نہیں ہوسکتے، پاکستان جیسے چھوٹے ملک کے لیے ایسا کرنا اور مشکل کام ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بعض ممالک کے ساتھ ہمارے معاہدے ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں تھوڑی سے رعایت مل جاتی ہے، مگر یہ ڈسکاؤنٹ معنی خیز نہیں ہوتا، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل و گیس کی قیمت اور روپے اور ڈالر کا تناسب بہت اہم ہے، ہم تیل ڈالر میں خریدتے ہیں مگر پیٹرول پمپوں پر ڈالر میں نہیں بیچتے۔

’جب ہم پیٹرول پمپوں سے روپیہ جمع کرلیتے ہیں تو پھر ہمیں ڈالر خریدنا پڑتا ہے تاکہ ہم پیٹرول خرید سکیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل و گیس کی قیمت حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے، لیکن ملک کی سلامتی اور اکنامک فریم ورک میں استحکام بہت ضروری ہے۔‘

وزیرپیٹرولیم  نے کہا کہ ملک کی اپنی تیل و گیس کی پیداوار میں سالانہ تقریباً 8 سے 9 فیصد کمی آرہی ہے، اس پیداوار کو بڑھانے کے لیے ہمیں اہداف دیے گئے ہیں، ہمیں درآمدات اور برآمدات کا تناسب بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی استحکام سب سے بڑی ضرورت ہے، سیاسی استحکام آئے گا تو ملک میں معاشی استحکام آئے گا، تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلی میں عمران خان کو کہا کہ وہ ان کے ساتھ میثاق جمہوریت کرلیں، سیاسی کشمکش اپنی جگہ لیکن ملکی مسائل کے حل کے لیے مل کرکام کریں، عمران خان نے ہاتھ جھٹک دیا۔

’ہم نے اب بھی فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملک کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، الیکشن میں ہمارا خیال تھا کہ ہمیں 90 سے 110 تک سیٹیں مل جائیں گی، مگر ہمیں اتنی سیٹیں نہیں ملیں، پھر بھی ہم عوامی رائے کا احترام کرتے ہیں، ہم نے سنی اتحاد  سے کہا کہ اگر وہ سمجھتی ہے کہ اس کے پاس اکثریت ہے تو وہ حکومت بنائے، پیپلز پارٹی نے بھی ان کو یہی تجویز دی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم آگے آکر ملکی مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں، سنی اتحاد اور تحریک انصاف کے لوگ بھی سامنے آکر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کرسکتے تھے۔ ’کیا ان کی سیاست یہی ہے کہ جلا دو، گرا دو۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ