امریکا کے بعد برطانیہ بھی ٹک ٹاک پرپابندی لگائے گا

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کا نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر سرکاری فونزمیں چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا جائزہ لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا، کینیڈا، بیلجیئم اور یورپی کمیشن پہلے ہی ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔

 خبررساں ادارے ’پی اے میڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ جمعرات کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کرے گا۔ جبکہ دوسرے مغربی ممالک نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹک ٹاک پر پہلے ہی پابندی لگا رکھی ہے۔

ٹک ٹاک کی مالک بیجنگ میں واقع بائٹ ڈینس کمپنی ہے۔اسی وجہ سے اس ایپ کے بارے میں یہ بڑھتے ہوئے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ اس ایپ کے صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کے ہاتھ میں جا سکتا ہے، جس سے مغربی سلامتی کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سیکیورٹی کے وزیر ٹام توگینڈ ہیٹ سے ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ایپس کے ذریعے درپیش چیلنجزکو سمجھنا بہت زیادہ اہم ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پابندی سے اسے مایوسی ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp