سینٹ الیکشن: پنجاب اسمبلی سےسنی اتحاد کونسل کے 5 ووٹ کس لیگی سینیٹر نے سمیٹے؟

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینٹ الیکشن کی پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور اس دوران اپوزیشن اور حکومتی رکن میں کس نے بھی ایوان کے اندر اور باہر کوئی ہنگامہ برپا نہیں کیا۔

پنجاب اسمبلی سے 12 سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں۔ 7 سینیٹر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے جب کہ حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ  ایم ڈبلیو ایم کے  راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے اپنے کاغذات واپس لیے تھے جب کہ جنرل نشست پر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔

منگل کو پنجاب اسمبلی میں 5 سینیٹرز کا الیکشن ہوا جس میں سنی اتحاد کونسل نے 3 نشتوں پر مقابلہ کیا، خواتین کی نشت پر صنم جاوید نے انوشہ رحمٰن اور بشریٰ بٹ کا مقابلہ لیکن 102 ووٹ لے کر ناکام رہیں جبکہ انوشہ رحمٰن 125 اور بشریٰ انجم بٹ 123 ووٹ حاصل کر کے ن لیگ کی سینیٹرز منتخب ہو گئیں۔

اس طرح ٹینکوکریٹ سیٹ پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے یاسیمن راشد نے 106 ووٹ لیے جبکہ ن لیگ کے محمد  اورنگرزیب نے 128 اور مصدق ملک نے 123 ووٹ حاصل کیے۔

پہلی ترجیح کی وجہ سے محمد اورنگزیب کو مصدق ملک سے 7 ووٹ زیادہ ملے۔

سنی اتحاد کونسل سے 5  ووٹ لینے والا سینیٹر کون؟

پنجاب اسمبلی میں کل ووٹ 356 کاسٹ ہوئے ٹینکوکریٹ سیٹ پر ایک مسترد ہوا جبکہ خواتین کی سیٹ پر 6 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اقلیتی سیٹ پر 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

اقلیتی سیٹ پر ن لیگ کی طرف  سےطاہر خلیل سندھو امیدوار تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی طرف سے آصف عاشق مد مقابل تھے۔ اس سیٹ پر ن لیگ کے طاہر خلیل سندھو کو 253 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق نے 99 ووٹ حاصل کیے۔ ذرائع کے مطابق طاہر خلیل سندھو اقلیتی سیٹ پر تحریک لیبک کے ایم پی اے محمود احمد نے صرف اقلیتی سیٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ دوسری کسی بھی سیٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومتی اتحاد کے ٹوٹل ووٹ 247 ہیں ۔ اب طاہر خلیل سندھو کو 253 ووٹ کیسے پڑ گئے یعنی اضافی 5 ووٹ کیسے مل گئے۔ پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر آزاد امیدوار کی تعداد 109 ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہ اس معاملے کو ہم دیکھے رہے ہیں کہ ہماری جماعت کے کون سے ایسے رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے ووٹ طاہر خلیل سندھو کو کاسٹ کیا۔

اس طرح طاہر خلیل سندھو  پنجاب اسمبلی سے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر بھی بن گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp