عیدالفطر پر 4 سرکاری چھٹیاں، اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کابینہ ڈویژن نے وفاقی حکومت کو عیدالفطر کے موقع پر 4 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، عید الفطر کے موقع پر 4 سرکاری چھٹیوں کے اعلان کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے منگل تا جمعہ یعنی 9  سے 12 اپریل تک سرکاری چھٹیوں کی سفارش کی ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق، کابینہ ڈویژن نے اپنی سمری میں 4 چھٹیوں کی صورت میں اتوار کو دفاتر میں واپسی کی بھی سفارش کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری سے چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی جبکہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ سائنسی بنیاد پر رمضان کے چاند کی تاریخ دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کا چاند 29 دنوں کا ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہو سکتی ہے کیونکہ 9 اپریل کو سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp