رائیونڈ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خود کشی کرلی

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی میں موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

اہل خانہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ 12 سالہ محمد ایان نے اپنی والدہ سے موبائل فون مانگا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی۔ بچے نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا اور زندگی کا خاتمہ کردیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp