پاکستان اٹلی سے دفاعی تعاون کے فروغ اور باہمی تجربے سے مستفید ہونا چاہتا ہے، وزیردفاع

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے اطالوی سفیر آرمیلین ماریلینا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی تربیت کا تبادلہ باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے اطالوی مسلح افواج کے پاس قابل قدر فوجی تجربہ ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم پر بھی بات چیت ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب