آئی جی سندھ کی ہدایت پر صوبے میں جرائم کی روک تھام کے لیے 3 ٹاسک فورسز قائم کردی گئی ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر صوبے میں قائم کی جانے والے 3 ٹاسک فورس کے قیام کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے لیے 12 رکنی ٹاسک فورس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس ہوں گے۔
مزید پڑھیں
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کی ٹاسک فورس میں ایس ایس پی رینک کے عارف عزیز، عارف راؤ،علی رضا، شہلا قریشی، ایس پی رینک کے علینا راجپر، شاہزیب چاچڑ، سعد بن عبید، عبدالرحمان، عارض تجاور اور حسیب جاوید شامل ہیں۔
ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو حیدرآباد، میرپورخاص اور بینظیر آباد کے لیے ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے، سکھر اور لاڑکانہ رینج کے لیے ٹاسک فورس کی سربراہی ڈی آئی جی عاصم قائمخانی کریں گے۔
نئی قائم کی گئی ٹاسک فورس تمام شہروں میں منظم جرائم کے خلاف کارروائی کرے گی۔