سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے ایک اہکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شراب کے نشے میں دھت نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں رپورٹر سوال کرتا ہے’ آج آپ نے کتنی شراب پی ہے؟‘ جس پر پولیس اہلکار شاہد بھٹی کہتے ہیں’ آج میں نے 2 بوتلیں پی ہیں اور اب میں گھر جا رہا ہوں‘۔ رپورٹر نے پولیس اہلکار سےکہا’ آپ نے متعلقہ افسران کو اپنا مسئلہ نہیں بتایا؟‘ جس پر اہلکار کا کہنا تھا’ ہمارے افسران خصوصاً ڈی ایس پی بد تمیز ہیں۔‘ آئی جی پولیس کو پیغام دیتے ہوئے پولیس اہلکار نے کہا’ اللہ اکبر‘۔
پنجاب پولیس کا طیارہ اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے۔ pic.twitter.com/hYoI4lEZ6H
— Komail Ahmad Muaviah (@KomailMuavia313) April 2, 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ اینکر اقرارالحسن نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رپورٹر نے سی سی پی او اور آئی جی صاحب کا بار بار نام لے کر بھرپور کوشش کی کہ ایک اور شاہد جٹ معرضِ وجود میں آ جائے لیکن اللہ نے عزت رکھی۔
اینکر نے سی سی پی او اور آئی جی صاحب کا بار بار نام لے کر بھرپور کوشش کی کہ ایک اور شاہد جٹ معرضِ وجود میں آ جائے۔ لیکن اللہ نے عزت رکھی 😂 https://t.co/eVuF02Xv40
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 3, 2024
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ پنجاب کی ترقی کا راز یہی ہے۔
پنجاب کی ترقی کا راز @MaryamNSharif https://t.co/zL3es9hIbT
— ابو زین (@Ibrahim89447232) April 2, 2024
ولید راجپوت لکھتے ہیں کہ شاہد جٹ کے بعد پیش خدمت ہے شاہد بھٹی۔
شاہد جٹ کے بعد پیش خدمت ہے شاہد بھٹی😂
— ولید راجپوت (@waleedrana893) April 2, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ المیہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی اکثریت شراب کی عادی ہو چکی ہے. کبھی آپ شام 4 بجے میریٹ، سرینا یا اسلام آباد کے بڑے ہوٹلوں کے پچھلے دروازے کے سامنے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا رش دیکھیں تو لگتا ہے کہ عوام کا ٹیکس کا پیسہ صرف شراب خریدنے میں لگ جاتا ہوگا۔
المیہ یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی اکثریت شراب و کباب کی عادی ہو چکی ہے کبھی آپ شام چار بجے میریٹ سرینہ یا اسلام آباد کے اکثر ہوٹلوں کے پچھلے دروازے کے سامنے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا رش دیکھیں تو لگتا ہے کہ عوام کا ٹیکس کا پیسہ صرف شراب خریدنے میں لگ جاتا ہو گا
— ₖ ₕ ₐ ₗ ᵢ F ₐ (@i_m_khalifa) April 2, 2024