اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
مزید پڑھیں
بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں4.87 کروڑ ڈالرکم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ تک 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.04 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.72 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.33 ارب ڈالر رہے۔