پاکستان اور ایران کی جیلوں میں قید افراد کے لواحقین کے لیے خوشخبری

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ایران کے وفد نے ڈاکٹر عسکر جلالیان ڈپٹی جسٹس منسٹر برائے انسانی حقوق و بین الاقوامی امور کی قیادت میں ملاقات کی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دوران ملاقات ایرانی وفد نے بتایا کہ اس وقت ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی موجود ہیں جبکہ پاکستان میں 60 ایرانی قیدی تحویل میں ہیں۔ فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے وزارت داخلہ کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

ملاقات میں ایران کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثا کی جانب سے اپنے عزیزوں کی حالت زار کے مد نظر انہیں رہا کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پہلے مرحلہ میں ہیومینیٹیرین گراؤنڈز پر قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور پاکستان واپس بھیجا جائے گا اور ایرانی قیدیوں کو واپس ایران بھیجا جائےگا۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے تجویز کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ افراد جو کسی قانونی جرم میں ملوث نہیں ہیں ان کے لیے ضرور اقدامات کیے جائیں۔

اس کے علاوہ ملاقات میں سیاحتی اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سفری اور کاروباری سہولیات فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے آخر میں دونوں اطراف سے مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp