عام شہری کے گیراج سے ملنے والے دستی بم، ’ یہ کوئی اپریل فول تو نہیں‘ ؟

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیلیفورنیا پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بم اسکواڈ کو اس کی اگلی لابی میں اس وقت طلب کرنا پڑا جب ایک رہائشی 3 دستی بموں سے بھرا ایک باکس لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

پلیزنٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایک شہری نے پولیس ہیڈکوارٹرز کی فرنٹ لابی میں اچانک پہنچ گیا اور اپنے گیراج سے ملنے والے 3 دستی بموں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ دستی بم درست حالت میں ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’ کہیں یہ کوئی اپریل فول تو نہیں ہے‘۔  پولیس تا حال ان دستی بموں کی تہہ تک نہیں پہنچ پائی ہے۔

المیڈا کاؤنٹی شیرف آفس کے بم اسکواڈ کو فوری پولیس اسٹیشن پر طلب کیا گیا اور دستی بموں کو تباہ کرنے کے لیے لے جایا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ خیز مواد رہائشی کے گیراج میں کیسے رکھا گیا تھا۔

پولیس نے عام شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ جس کسی کو بھی ایسی دھماکہ خیز شے ملے تو برائے راست اسے لے کر پولیس اسٹیشن نہ آئے ۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو کوئی ممکنہ خطرناک دھماکہ خیز مواد ملتا ہے تو براہ مہربانی اسے ہاتھ بھی نہ لگائیں اور پولیس کو اطلاع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp