اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو موصول مشکوک خطوط میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو موصول ہونیوالے مشکوک خطوط کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کو بھیجے گئے خطوط کے مواد میں آرسینک کی مقدار پائی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کو بھیجے 8 مشکوک خطوط کے نمونوں میں موجود پاؤڈر کے کیمیائی تجزیہ میں آرسینک کی مقدار پائی گئی ہے تاہم رپورٹ کے مطابق یہ مقررہ مضر صحت مقدار سے خاصی کم ہے۔

اسلام آباد پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کو پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کی جانب سے موصول فورینزک رپورٹ کے مطابق خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھوں نمونوں میں آرسینک کی انسانی صحت کے لیے مہلک مقدار سے خاصی کم ہے۔

فورینزک رپورٹ کے مطابق سفید پاؤڈر میں موجود آرسینک کی مقدار 11.9 سے 17.5 ملی گرام پائی گئی ہے جبکہ آرسینک کی مقررہ مہلک مقدار 70 ملی گرام سے زائد بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرسینک ایک کیمیائی زہر ہے، جو زیادہ مقدار میں سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر پھیپھڑوں کی سوجن اور ناک کی سوزش سمیت حنجرہ کے ورم کا باعث بن سکتا ہے۔

034562 by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

ججز کو دھمکی آمیز خطوط کس نے لکھے  ابھی تک واضح نہ ہوسکا ہے تاہم اسلام آباد پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی نے سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیٹر باکسز کے قریب کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرکے مشتبہ افراد کی نادرا کے ذریعے شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کےججز کو موصول ہونیوالے مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ججز اور عدالت کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘