چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، اس موقع پر سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محسن نقوی جو بیک وقت وفاقی وزیرداخلہ، سینیٹر اور چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز ہیں، پاکستان میں متعدد میڈیا چینلز کے مالک ہیں اکثر اوقات اپنے بیانات اور عہدوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین یہی بحث کرتے نظر آتے ہیں کہ صحافی اپنی سیاسی وابستگیوں اور اثر و رسوخ کے باعث اتنے زیادہ حکومتی عہدے حاصل کرنے میں کیسے کامیاب ہو جاتے ہیں۔

محسن نقوی ایک بار پھر صارفین کے نشانے پر ہیں ان کی ایک ایڈیٹڈ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں محسن نقوی اپنے ہی روبرو بیٹھے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے محسن نقوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے وہ نیوزی لینڈ سیریز کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، اس اہم موقع پر سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے۔

صحافی خرم شہزاد لکھتے ہیں کہ ملاقات کے بعد چینل 24 اور چینل 42 کے مالک محسن نقوی نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سینیٹر محسن نقوی کی ملاقات کی اچھی طرح کوریج کی جائے۔

انہوں نے طنزاً لکھا کہ ان چینلز پر بہترین کوریج کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینل 24 اور چینل 42 کے مالک محسن نقوی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوریج بہت اچھی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے نیوزی لینڈ سیریز کی بڑی اچھی تیاری کی ہے اور اس بات کی تائید سینیٹر محسن نقوی نے بھی کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس کے بعد انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات نہیں کی ؟

محمد علی لکھتے ہیں کہ یہ خبر صحافی محسن نقوی نے رپورٹ کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی امدادی مرکز کی عالمی انسانیت دوست خدمات سے ہزاروں افراد مستفید

ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری

فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی، وفاقی وزیر ثقافت کا مشترکہ فلم پروڈکشن پر زور

برطانوی ڈاکٹر ڈھاکا پہنچ گئے، بیگم خالدہ ضیا کی صحت کا جائزہ لیں گے

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟