وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کابینہ کے ساتھ کورکمانڈر ہاؤس کیوں گئے تھے؟ ترجمان نے بتادیا

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے کہا ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

کور کمانڈر ہاؤس میں صوبائی کابینہ اجلاس بارے افواہوں پر مشیر اطلاعات نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوتا ہے اور وہ ہی کابینہ کا اجلاس بلا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیون کور میں کابینہ ممبران کو افطار دعوت دی گئی تھی جسے اسلامی روایات کے مطابق قبول کیا۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ افطاری کے بعد الیون کور میں کابینہ ممبران کو صوبہ میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ الیون کور میں سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے اسپیشلائزڈ بریفنگ روم مختص ہے، اس لیے کابینہ ممبران وہاں گئے۔

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی صورت حال کو قابو کرنا حکومت اور اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خیبر پختونخوا میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج سےفعال رابطوں اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارا طویل بارڈر ہے جہاں سیکیورٹی اداروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ کے بعد سوال وجوابات کا سیشن

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ کے بعد سوال وجوابات کا سیشن بھی ہوا، جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ ہم اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر اگر اپنی فوج کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا انڈیا کی فوج کے ساتھ بیٹھیں گے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ چند لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا کر صوبے میں اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 ہلاک

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی