گزشتہ ڈیڑھ برس میں ہوئے مظالم پر نیٹ فلکس ڈاکیومینٹری جلد جاری کریں گے، زلفی بخاری

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ پچھلے 18 ماہ، خاص طور پر گزشتہ 6 ماہ کی سیاسی صورت حال پر مبنی ایک نیٹ فلکس ڈاکومینٹری بنا رہے ہیں، جس پر کام جاری ہے اور جلد مکمل ہوجانے کے بعد ریلیز کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں

سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے ڈیجیٹل میڈیا کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال پر ایک ڈاکومینٹری بنا رہے ہیں جس پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈاکو مینٹری میں گزشتہ 18 سے 19 ماہ کے دوران جو جو ظلم و ستم پی ٹی آئی پر ڈھائے گئے ہیں اس کو اجاگر کرنا ہے، خاص طور پر گزشتہ 6 ماہ کے دوران جو صورت حال سامنے آئی ہے اس کو ضروری مدنظر رکھا جائے گا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ڈاکو مینٹری کے لیے ہم نے جو جو ویڈیوز ضروری تھیں اور استعمال ہو سکتی تھیں فراہم کر دی ہیں، ڈاکو مینٹری کی تیاری کے بعد جب یہ اسکرین پر آئے گی تو جو جو ظلم تحریک انصاف نے جھیلے ہیں، اسے پوری دنیا دیکھے گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اپنے دیکھنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس ڈاکو مینٹری پر کام ہو رہا ہے آپ انتظار کریں جلد اس کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp