دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی خاتون کی مشکلات

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی میسی کرن نے دنیا کی سب سے لمبی ٹانگیں ہونے کی وجہ سے اپنی روزمرہ زندگی پیش آنے والی مشکلات کا اظہار کیا ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق، 21 سالہ میسی کرن سب سے لمبی ٹانگوں والی خاتون ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی، کیونکہ اس نے 4

سال تک گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

ٹیکساس کے شہر آسٹن کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی پوسٹس پر لوگوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل اور نفرت انگیز تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ اس کی مجموعی اونچائی 6 فٹ 10 انچ ہے۔

منفی تبصروں کے باوجود میسی کرن اپنی ٹک ٹاک پوسٹس شیئر کرتی ہیں، انہیں اپنی لمبی ٹانگوں اور منفرد ہونے پر بھی فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘سب سے بہترین اور منفرد بات یہ ہے کہ کوئی بھی میرے جیسا نہ نہیں‘ ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اسکول میں ہر کسی سے لمبا ہونا پسند نہیں کرتی تھیں۔

’ میسی کرن کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سب سے بلند رہی ہوں، میں دوسری کلاس میں تھی اور باہر کھیلتے ہوئے کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں مڈل اسکول کی طالبہ ہوں کیونکہ میرا قد بہت دراز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس وقت مجھے اپنے قد سے نفرت تھی کیونکہ یہ وہ چیز تھی جس کے لیے بچے مجھے نشانہ بناتے تھے۔

میسی کرن نے کہا کہ وہ دروازوں سے گزرتے وقت ہمیشہ اضافی احتیاط برتتی ہیں اور انہیں کپڑے تلاش کرنے میں بھی ہمیشہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن کردہ جینز کی ایک جوڑی کی قیمت 250 ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان