باجوڑ: تحصیل ماموند میں بم دھماکا، اے ایس آئی شہید

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں خلوزو کے قریب تحصیل ماموند میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں محکمہ پولیس کے اے ایس آئی شہید ہوگئے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی بخت زادہ شہید ہوئے جبکہ احسان اللہ نامی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر نے جنم لیا ہے اور دہشتگردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

گزشتہ ماہ شانگلہ میں دہشتگردوں کی جانب سے چینی انجینیئرز پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک پاکستانی ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا تھا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں دہشتگردی کا الزام افغانستان پر عائد کیا جارہا ہے مگر افغانستان کی جانب سے دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp